16 دسمبر 2012 - 20:30

نواب شاہ میں مہران یونیورسٹی کے طالب علم فدا حسین سولنگی کو فائرنگ کرکے جبکہ کراچی میں سید منصف علی کو بےدردی سے گلا کاٹ کر شہید کیا گیا اور کوئٹہ میں سرکاری افسر خادم حسین نوری نیز دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مہران یونیوسٹی کے طالبعلم فدا حسین اپنے غریب آباد میں اپنے گھر  سے سبزی لینے نواب شاہ سٹی کی طرف روانہ ہوئے تھے کہ دہشتگردوں نے گول چکرو کے مقام پر دہشتگردی کانشانہ بنایا۔ شہید فدا حسین کے جسد خاکی کو بعد ازاں نواب شاہ مرکزی امام بارگاہ منتقل کردیا گیا ہے شہید کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین امام بارگاہ مرتضوی نواب شاہ میں ادا کی جائے گی۔

ادھر گلشن معمار میں کالعدم تکفیری درندوں نے سید منصف علی شھید کو بڑی بے دردی سے گلا کاٹ کے شھید کردیا ہے جن کی میت کو نارتھ کرا چی ایف -5 حسینی مسجد و امام بارگاہ میں منتقل کردیا گیا۔ 

شہید فاؤنڈیشن کے مطابق 50 سالہ شہید منصف علی نے حال میں مذہب حقہ جعفریہ قبول کیا تھا۔

کوئٹہ: دہشت گردوں کی فائرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ اور 2 پولیس اہلکار شہید

۔۔۔۔۔۔۔

/110